تبوک ریجن میں ’حسمی ویو‘ نامی مقام میں گزشتہ کچھ عرصے سے لوگوں کی دلچسپی میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے جو اسے انتہائی نمایاں قدرتی لوکیشنز میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔
’حسمی ویو‘ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں جغرافیہ اور جمالیات مل کر خوشنمائی کی ایک نئی منزل پر منتج ہوتے ہیں۔ اس خوبصورت مقام کو دیکھنے کے لیے آنے والوں میں عام لوگوں کے علاوہ قدرتی مناظر کے شائقین، شوق کے لیے فوٹوگرافی کرنے والے اور کھلی فضاؤں میں بسے ہوئے لینڈ سکیپ کو پسند کرنے والے شامل ہیں۔
اس جگہ پر لوگوں کی توجہ کی اصل وجہ اس مقام کی ہمہ جہت وسعتیں ہیں جہاں صحرا اور کوہسار دلکشی کا روپ دھار کر قدرتی منظر کی شکل میں چاروں طرف سے نظر آتے ہیں۔ انہیں مناظر کے باعث اس مقام کو ریجن کے جغرافیائی تنوع کی ایک مثال بنا کر پیش کیا جاتا ہے کیونکہ یہاں ریتیلے میدانوں کی افقی لکیریں، پہاڑوں کی عمودی ڈھلانوں سے گلے ملتی ہیں۔
اس دلفریب ملاپ سے انسانی نگاہ کو ایک ایسی متوازن جہت دیکھنے کو ملتی ہے جو اپنے منفرد ماحولیاتی کردار میں اس جگہ کی وسیع کشادگی کا آئینہ بن جاتی ہے۔
’حسمی ویو‘ سیاحوں کے لیے ایک بڑی پُرکشش جگہ بن چکی ہے کیونکہ یہاں انھیں زمین کی ایسی بناوٹوں کے ماڈل ملتے ہیں جو خطے کی قدرتی تاریخ کا پتہ دیتے ہیں اور اس رشتہ کو اجاگر کرتے ہیں جو صحرائی زمین اور پتھریلے پہاڑوں کے درمیان برسوں سے قائم و دائم ہے۔ اور حسن کا یہ دلکش نظارہ ایک ایسے ماحول کے دامن میں ہے جس کی اصل خصوصیات آج بھی وہی ہیں جو صدیوں پہلے تھیں۔۔۔ جنھیں کبھی کسی ایسی مداخلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو اس کے بصری یا ماحولیاتی توازن میں بگاڑ پیدا کر سکتی۔
مقامی طور پر تخلیقی کوششوں نے بھی اس مقام کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے قدرتی حسن کو لوگوں کے سامنے ایسی عمدگی سے پیش کیا ہے جس سے اس جگہ کے مستند کردار اور جمالیاتی عناصر کو تحفظ حاصل ہوا ہے۔
تاہم اس خوبصورت لوکیشن کے ماحولیات کوائف پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا بلکہ ’حسمی ویو‘ کو ایک امتیازی نشان کے طور پر لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے جو توجہ کے لائق اور دستاویزی شکل میں لائے جانے کے قابل ہے۔
آج ’حسمی ویو‘ ایک ایسی سائٹ ہے جس کی ارضی اہمیت ایسے افراد میں زیادہ بڑھ رہی ہے جو فطرت کے حسن کے دلدادہ ہیں، فوٹو گرافی کے شوقین ہیں یا ماحولیات پر تحقیق کرنے والے ہیں۔ یہ افراد اس مقام کو ایسی کھلی فضا سے تعبیر کرتے ہیں جو تبوک کی قدرتی شناخت کا ایک اظہار ہے اور اس ریجن کی سیاحتی سرگرمیوں اور ثقافتی منظرنامے میں اس مقام کی انفرادیت اور اس کی روح کو محفوظ رکھتے ہوئے ’حسمی ویو‘ جیسی ماحولیاتی سائٹس کی موجودگی کو بہتر بنا رہے ہیں۔