آزاد کشمیر(بی بی سی اردوپوائنٹ) وفاقی حکومت نےکیپٹن (ر) لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا آئی جی مقرر کر دیا ۔
سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت تعینات کئے گئے پولیس سروس گریڈ 20 کے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
تبدیل کئے گئے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت رانا عبدالجبار اس وقت نیشنل مینجمنٹ کورس میں مصروف ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر حکومت کے تقرر و تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے