پشاور (بی بی سی اردوپوائنٹ)اس قسم کی تقریبات کا مقصد افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور دوسروں کو بھی محنت و دیانت کی راہ اپنانے کی ترغیب دینا ہے-سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد-ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ایک پروقار تقریب میں سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے جرائم کی موثر روک تھام، سماج دشمن عناصر کے خلاف پیشہ ورانہ کارروائی، اور کیسز کی مؤثر پیروی میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ڈی ایس پی کیمپس عبد الرحمن ، ایس ایچ او تھانہ کیمپس آصف علی خان ، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ خالد آفریدی، ایس آئی کفایت اللہ ، اے ایس آئیز نور علی شاہ ، خان صاحب ، ریاض خان ، صادیق اللہ ، طارق خان ، گل زیب خان اور دیگر اہلکار واصل خان ، افتخار ، آصف خان ، ابابیل سکواڈ کے اہلکار فرمان ، دلاور ، سکندر خان، مراد علی ، فیضان ، خورشید ، عارف علی ، فصیح اللہ ، باسط ، سعید ، شیر غنی ، نور اللہ ، واصف خان ، وقار اور متفرق سٹور کے مجیب الرحمٰن اور امتیاز کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزاء کا عمل جاری رہیگا