فیصل آباد) بی بی سی اردوپوائنٹ) پی پی117 سی سی 128 رشید اباد گلی نمبر 5 میں گزشتہ طویل عرصے سے گٹروں کی مین لائن مکمل طور پر بند پڑی ہے جس کے باعث اہلِ علاقہ شدید اذیت کا شکار ہیں۔ گلی میں تعفن، گندا پانی کھڑا رہنے اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے کیا اسی بنیادوں پر ترقیاتی کام رکوایا جا رہا ہے۔ اہلِ علاقہ کا مؤقف ہے کہ انہیں سیاسی اختلافات کی سزا دی جا رہی ہے، جبکہ بنیادی سہولت ہر شہری کا حق ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے
اور کمیشنر فیصل اباد
واسا ایم ڈی فوری نوٹس لیں اور گٹر لائن کی صفائی و مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے۔
اہلِ علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کو سیاسی وابستگی سے مشروط کرنا سراسر ناانصافی ہے۔
عوام کا سوال ہے کہ کیا بنیادی سہولیات بھی سیاسی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی یا شہریوں کو ان کا حق ملے گا-