اسلام آباد(بی بی سی اردوپوائنٹ))ایپل کمپنی نے پاکستان میں آئی فون تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق حکومتِ پاکستان نے نئی موبائل اینڈ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ فریم ورک پالیسی کے تحت ایپل کو اہم مراعات فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جن میں رعایتی نرخوں پر زمین کی فراہمی اور 8 فیصد پرفارمنس انسینٹو شامل ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں ایپل پاکستان میں 2 سے 3 سال پرانے آئی فونز کی ریفربشمنٹ (مرمت اور تجدید) کرے گا، جنہیں بعد ازاں بیرونِ ملک برآمد کیا جائے گا۔ پہلے سال میں اس منصوبے سے 100 ملین ڈالر تک کی برآمدی آمدن متوقع ہے-