فیصل آباد(بی بی سی اردوپوائنت)رقم ہڑپنے کی نیت سے بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار- عاصم عارف نے ریسکیو 15 پر واردات کی کال کی-تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو حقائق سامنے آئے۔کالر عاصم عارف KFC میں رائیڈر ڈلیوری بوائے ہے جس نے رقم خرد برد کرنے کی نیت سے بوگس کال کی ۔
پولیس نے بوگس کال کرنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے-بوگس کالز کرنے والے افراد عوام اور پولیس کے وقت کا ضیاع کرتے ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی پی اوصاحبزادہ بلال عمر