فیصل آباد(بی بی سی اردوپوائنٹ) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سے شہری کو گاڑی سمیت اغواء جبکہ پولیس کے تعاقب پر مغوی کو تھانہ صدر سمندری کے علاقہ میں پھینک کر اسکی گاڑی لے کر فرار ہونے والے 2 مسلح ڈاکو سید والا کے علاقہ میں 4 تھانوں کی پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران مارے گئے جبکہ ایک راہ گیر ڈاکووں کی گاڑی تلے آکر جانبحق ہو گیا ،مارے گئے ڈاکو حقیقی بھائی،ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری نکلے،پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات 2 مسلح ملزمان نے تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گراؤنڈ سے طارق محمود نامی شہری کو اسلحہ کے زور پر گاڑی سمیت اغواء کر لیا جس کے بعد ملزمان نے مغوی طارق محمود کو تھانہ صدر سمندری کے علاقہ ککر اڈہ کے قریب پھینک دیا اور اسکی گاڑی لے کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی سب انسپکٹر میاں واجد حسین، ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری انسپکٹر علی عمران جپہ اور ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ سب انسپکٹر حافظ عمار پر مشتمل پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کے لیئے روانہ کیا اور تینوں تھانوں کی پولیس نے تعاقب کے بعد ملزمان کو تھانہ سید والا کے علاقہ میں گھیرا ڈالا تو فرار ہوتے ملزمان نے ایک راہگیر کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سید والا انسپکٹر رائے ارشد بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں پر دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان حقیقی بھائی جن کی شناخت آصف اور سعید ولد ذاکر سکنہ 214 رب ڈھڈی والا کے ناموں سے ہوئی جو تھانہ صدر میں درج قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کے ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھے،،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے