فیصل آباد(بی بی سی اردوپوائنٹ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 جواری گرفتار کرلیے-ملزمان کی شناخت غلام عباس، اختر، ناصر، منیر، عاطف، کاشف، عدنان، بابر وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ملزمان بذریعہ تاش، مرغوں کی لڑائی اور پرچی جواء کھیل رہے تھے- ملزمان کے قبضہ سے رقم بکری، تاش پتے، جواء پرچیاں و دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا-ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔