بصیرپور(بی بی سی اردوپوائنٹ)بصیرپور فرید ایکسپریس میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق-لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس میں سفر کے دوران ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق محمد جعفر ولد محمد شفیع، رہائشی کالو ماتم اسٹیشن حاجی چاند، فرید ایکسپریس ٹرین میں سفر کر رہے تھے کہ دورانِ سفر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس چوکی بصیرپور نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی
بعد ازاں میت کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے ڈیڈ باڈی کو مقامی RHC ہسپتال منڈی احمد آباد منتقل کر دیا-مزید قانونی کارروائی اور لواحقین سے رابطے کا عمل جاری ہے