لاہور(بی بی سی اردوپوائنٹ) پنجاب کا پہلا (اے آئی) آرٹی فیشل انٹیلی جنس روڈ میپ تیارکرلیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔2029 ء میں پنجاب کو جنوبی ایشیاء کا لیڈنگ اے آئی صوبے بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پنجاب میں د نیا کا پہلا اے آئی ڈیلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اے آئی ڈیلیوری یونٹ اور سپیشل پراجیکٹ ٹیم کی چیئرپرسن ہوں گی۔صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے اے آئی روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب میں تین سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔جی ڈی پی میں 5 سے 10 فیصد اضافہ اورزرمبادلہ کے ذخائر 10 سے 20 ارب ڈالر بڑھنے کا امکان ہے۔اے آئی روڈ میپ کے تحت اے آئی انفراسٹرکچر، اے آئی ایڈمن، اے آئی سٹیزن، جاب سکلز، اکانومی اور اے آئی گورننس قائم ہوں گے۔اے آئی روڈ میپ کے تحت سپیشل پراجیکٹ، ڈیٹا، سٹرٹیجک آپریشن اور سٹریٹجک کمیونیکیشن پر مشتمل چار کراس فنکشنل ٹیمیں قائم کی گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔صوبائی مشیرعلی ڈار نے اے آئی لانچنگ پراجیکٹ کا شیڈول بھی پیش کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اے آئی ٹیکنکل ایڈوائزری بورڈ میں اعلیٰ ترین ماہرین شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مارچ میں پنجاب "اے آئی روڈمیپ مینی فیسٹو” لانچ کیا جائے گا۔جون میں دنیا کے پہلے "اے آئی ڈیلیوری یونٹ” کی انٹرنیشنل لانچنگ ہوگی۔جولائی میں اے آئی گورننس پالیسی لانچ کی جائے گی۔اگست میں یوم آزادی کے حوالے سے گلوبل ٹیک پارٹنرشپ، سٹیزن پورٹل لانچ کیا جائے گا۔ ستمبرمیں ہیلتھ بورڈ ایپ لانچ کی جائے گی اور اکتوبر میں سموگ پروگرام اور سموگ بوٹ کو اے آئی سے منسلک کیا جائے گا۔نومبر کسان اے آئی بورڈ لانچ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان اے آئی بوٹ میں ایگریکلچر انٹرنز کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پاکستان کے پہلے پنجاب اے آئی روڈ مپ پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 100سکولوں میں اے آئی سلیبس نافذ ہوچکا ہے ۔اپریل میں مزید 155 سکولوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پڑھائی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے حکومت کے ہر شعبے کی استعدادکار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کے پوٹینشل کا بھرپور استعمال کیاجائے گا۔اے آئی روڈ میپ کے بینر تلے تمام یوتھ کو اکٹھا کرنا ممکن ہوگا۔